کینیڈا کے شہر 'وینکوور' میں ایک گاڑی کی ہجوم پر چڑھائی کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں ۔
وینکوور پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق "آج رات 8 بجے کے بعد ای 41ویں ایونیو اور شاہراہ 'فراسر' کے قریب ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں"۔
بیان کے مطابق ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں اسے ایک "خوفناک واقعہ" قرار دیا اور اس پر "شدید دُکھ" کا اظہار کیا ہے۔
"مارک کارنی نے کہا ہے کہ "میں ہلاک یا زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے، فلپائنی کینیڈین کمیونٹی اور وینکوور کے تمام لوگوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں"۔
حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گاڑی، لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی یعنی فلپائن کے پہلے قومی ہیرو کی یاد میں منعقد ہ سالانہ تقریب کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر چڑھائی گئی ہے۔
وینکوور کے ضلع 'کنگز وے' کے نمائندہ رکن پارلیمنٹ ڈان ڈیویس نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں لاپو لاپو فیسٹیول میں ہونے والے ہولناک حملے پر افسوس کااظہار کیا اور کہا ہے کہ "میں تمام متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں"۔
برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے کہا ہےکہ وہ اس خبر پر "حیران اور دل شکستہ" ہیں۔
شہر کے میئر کین سم نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " اس انتہائی مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے ساتھ ہیں"۔