دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسکو کے مشرق میں واقع بالاشیکھا قصبے میں رہائیشی عمارت  کے باہر وی ڈبلیو گالف کے دھماکے کے بعد قتل اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا
ماسکو  کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک
/ Social Media
25 اپریل 2025

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب پارک کی گئی ایک کار میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سینئر روسی جنرل ہلاک ہوگیا۔

حکام نے فوج کے جنرل اسٹاف کے مرکزی آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ جنرل لیفٹیننٹ یاروسلاو موسکالک کو ہلاک ہونے والے شخص کے طور پر نامزد کیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسکو کے مشرق میں واقع بالاشیکھا قصبے میں رہائیشی عمارت  کے باہر وی ڈبلیو گالف کے دھماکے کے بعد قتل اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی  مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ایجنٹسٹو کی تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ نے لیک ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسکالک بالشیکھا میں رہتا تھا، لیکن گاڑی اس کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھی۔

ازویسٹیا' اخبار کی جانب سے پوسٹ کی گئی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک زوردار دھماکے کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ٹکڑے فضا میں اڑ رہے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب کسی کو گاڑی کی طرف چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس میں دھات کے ٹکڑوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

کریملن کی ویب سائٹ کے مطابق موسکالک 2015 میں یوکرین کے بارے میں "نارمنڈی فارمیٹ" مذاکرات میں روسی فوجی نمائندے تھے، جب کیف اور روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے درمیان تنازعہ تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں 2021 میں جنرل لیفٹیننٹ بنایا تھا۔

یہ دھماکہ یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی سے منسلک روسیوں پر پچھلے حملوں سے ملتا جلتا معلوم ہوتا ہے۔

کیف نے کچھ معاملات میں ذمہ داری قبول کی تھی لیکن جمعے کے روز ہونے والے حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us