سیاست
3 منٹ پڑھنے
بھارتی فوج، مقبوضہ کشمیر میں، مقامی آبادی کے مکانات مسمار کر رہی ہے
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 کشمیریوں کے گھر دھماکے سے اڑا دیئے اور ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج، مقبوضہ کشمیر میں، مقامی آبادی کے مکانات مسمار کر رہی ہے
Indian army blows up homes in Kashmir / AP
27 اپریل 2025

بھارتی فورسز نے، مقبوضہ کشمیر میں ،کشمیری مزاحمت کاروں  کے گھروں کے دعوے کے ساتھ، کم از کم نو گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے ۔

مقامی اخبارات کے ہفتے کے روز جاری کردہ  ویڈیو مناظر میں بھارتی فوج ،سری نگر شہر میں پولیس کی چھاپہ  کارروائیوں کے دوران، مقامی آبادی کے  گھروں کو دھماکے سے تباہ کرتی دِکھائی دے رہی ہے۔

بھارتی پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پورے سری نگر شہر میں  وسیع پیمانے کی تلاشیاں اور چھاپے جاری ہیں اور پہلے سے ہی بھارتی جیلوں میں بند  63  افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

کشمیر بھر میں چھاپہ کاروائیاں بتدریج شدّت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور  1500 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق  ایک کشمیری مزاحمت کار کے بھائی  کو ہلاک کئے جانے کے بعد ضلع بندی پورہ  میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اسے 'جعلی مقابلہ' قرار دیا، جبکہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا  ہےکہ وہ ایک عسکریت پسند تھا۔

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے کے بعد  175 افراد کو گرفتار کر لیا گیا  ہے۔

یہ حملہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں  اضافے کا باعث بنا ہے۔ بھارت نے حملے کے سرحد پار روابط کا الزام لگا کر سخت جوابی اقدامات کیے ہیں جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا، پاکستانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا، پاکستانی ویزے منسوخ کرنا، اور ذرائع ابلاغ پر سخت کنٹرول  جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اسلام آباد نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور جوابی کاروائی میں  بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا، بھارتیوں کے لیے ویزے معطل کر دیئے،  بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں، براستہ تیسرے ممالک  ہونے والے تجارتی لین دین  کو بند کر دیا ہے۔

پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ کو موڑنے یا روکنے کی کسی بھی کوشش کو سندھ طاس معاہدے ک ی رُو سے'اعلانِ جنگ' سمجھا جائے گا۔ پاکستان نے  زور دیا  ہےکہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔

دریں اثنا، بھارت کی وزارت اطلاعات نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں میڈیا چینلوں کو دفاعی کارروائیوں یا سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہ راست کوریج سے منع کیا گیاہے اور اس  کی وجہ 'قومی سلامتی' کے خدشات بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 'کشمیر'،  بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعے کا مرکز رہا ہے، دونوں ممالک پورے کشمیر  کے دعوے دار ہیں ۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us