ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی ہے۔
محکمہ اطلاعات نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ یہ ملاقات دولماباہچے صدارتی دفتر میں سر انجام پائی، اس دوران ترکیہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 'تاریخی دوستی کے تعلقات' قائم ہیں اور ترکیہ نیوزی لینڈ کو بحرالکاہل کے خطے میں ایک 'اہم شراکت دار' کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کےباہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے سے اٹھائے گئے اقدامات خاص طور پر تجارت، نقل و حمل، اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں اور مزید اقدامات کے ذریعے کام جاری ہے ۔
ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیاکو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ترکیہ غزہ میں اسرائیل کے حملے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ حاقان فیدان، محکمہ اطلاعات کےسربراہ فخرالدین آلتون، اور صدر کے چیف خارجہ پالیسی و سلامتی مشیر عاکف چاعتائے کلچ بھی موجود تھے۔
اس سے قبل دن میں، لکسن، جو چناق قلعہ کی زمینی جنگوں کی 110ویں سالگرہ اور اینزیک ڈے کی یادگاری تقریبات کے موقع پر ترکیہ کے دورے پر ہیں، دولماباہچے صدارتی دفتر میں ایک رسمی تقریب کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
اردوان نے لکسن کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا۔